ابنا: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ نے انتخابی امیدواروں پر آئے روز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے،ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سمیت ملک بھر میں انتخابی امیدواروں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور نگران حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے نگران حکومت انتخابی امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسا ماحول بنایا جائے تاکہ 11مئی کو زیادہ سے زیادہ عوام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اقدامات میں بہتری لائیں تاکہ عوام کے تحفظات دور ہوسکیں ۔اس موقع پر انہوں نے نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر ہونیوالے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ابراہیم جتوئی سمیت دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415201
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نے انتخابی امیدواروں پر آئے روز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔